پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جلاؤ گھیراؤ کیس پی ٹی آئی رہنماؤں علی زیدی، خرم شیرزمان سمیت 15ملزمان پر فرد جرم عائد

کرا چی(پی پی آ ئی) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں علی زیدی، خرم شیر زمان سمیت 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما علی زیدی، خرم شیر زمان،جمال صدیقی ارسلان تاج، فردوس شمیم نقوی اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔پولیس حکام نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ملزمان پرجلاؤ گھیراؤ، پولیس مقابلہ، اقدام قتل سمیت الزامات ہیں، اور ملزمان کے خلاف سولجر بازار اور فیروز آباد تھانے میں مقدمات درج ہیں۔عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر علی زیدی، صوبائی اسمبلی کے رکن خرم شیرزمان اور جمال صدیقی سمیت 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔