کراچی (پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کروایا جائے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت سیلاب کی صورتحال اور امدادی کام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ دیہی علاقوں میں سردی شروع ہورہی ہے تاہم متاثرین کی مدد کا کام تیز کیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین پی پی پی کو خوش آمدید کہتے ہوئے سیلابی صورتحال اور امداد اقدامات سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ سیلاب سے 12.35 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں جس کیلئے 2992 ریلیف کیمپ لگائے گئے تھے۔
Next Post
انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا پی پی کی غلامی سے آزاد ہونا ضروری ہے، خرم شیر زمان اگر15 روز میں الیکشن کروائے جاسکتے ہیں تو پولیس نفری کی کمی کا بہانا کس لیے کیا گیا؟ الیکشن کمیشن مسلسل عوام کی فریاد نظرانداز اور عدالتی حکم کی توہین کا مرتکب ہورہا ہے:پی ٹی آئی
Mon Nov 14 , 2022
کراچی (پی پی آئی)پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرخرم شیر زمان نے کہا ہے کہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا پی پی کی غلامی سے آزاد ہونا ضروری ہے۔پی پی آئی کے مطابق خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن مسلسل عوام کی […]
