کراچی کے بلدیاتی الیکشن اتنی مرتبہ ملتوی ہوئے کہ کئی امیدوار چل بسے:وسیم اختر مردم شماری، حلقہ بندیوں اورووٹر لسٹوں پر اعتراضات دورہوں پھر بلدیاتی انتخابات کرائیں ہاتھ باندھ کر انتخاب کرانا چاہتے ہیں تو مت کرائیں، کراچی کیساتھ زیادتی ہو رہی ہے:ایم کیو ایم

کراچی(پی پی آئی)ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہاکہ 2 سال بعد بھی کراچی میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہو سکے،مردم شماری میں کراچی کی آدھی آبادی کم کردی گئی،پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کیساتھ مسلسل زیادتی کی جا رہی ہے، کراچی میں حلقہ بندیوں میں بڑے پیمانے پر خامیاں ہیں، ایک حلقہ 20 ہزار، دوسرا حلقہ 80 ہزار افراد پر مشتمل ہے،پی پی آئی کے مطابق ایم کیو ایم رہنما نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات اتنی مرتبہ ملتوی ہوئے ہیں کئی امیدوار انتقال کر چکے ہیں وسیم اختر نے کہا کہ مردم شماری، حلقہ بندیوں اورووٹر لسٹوں پر اعتراضات دورہوں پھر بلدیاتی انتخابات کرائیں، ہاتھ باندھ کر بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتے ہیں تو مت کرائیں۔

Next Post

عمران کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان زمان پارک سے ایئرپورٹ روانہ

Tue Nov 15 , 2022
لاہور(پی پی آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان زمان پارک سے ایئرپورٹ روانہ ہوگئے۔ عمران خان کے صاحبزادے زمان پارک سے ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہو گئے،پی پی آئی کے مطابق قاسم اور سلیمان کی زمان پارک سے روانگی کے وقت سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے […]