سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دعا بھٹو کا حلیم عادل شیخ کیخلاف خلع کا دعویٰ واپس لینے پر خارج کردیا

کراچی(پی پی آ ئی) ملیر فیملی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی دعا بھٹو کا اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کیخلاف خلع کا دعویٰ واپس لینے پر خارج کردیا۔تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ ملیر میں دعا بھٹو کے حلیم عادل شیخ کیخلاف خلع کے دعوی کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت دعا بھٹو نے موقف اپنایا کہ میں نے رہائش ڈسٹرکٹ ملیر سے اولڈ کراچی منتقل کر دی ہے۔ لہذا درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے خلع کا دعویٰ واپس لینے پر خارج کردیا۔یاد رہے کہ دعا بھٹو نے 25 اکتوبر کو فیملی کورٹ میں خلع کا دعوی دائر کیا تھا۔ جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ حلیم عادل شیخ کا میرے ساتھ ناروا سلوک ہے۔ 2018 میں حلیم عادل شیخ سے شادی ہوئی تھی۔ نکاح نامہ حلیم عادل شیخ کے پاس ہے جو آج تک مجھے نہیں فراہم کیا گیا۔ 10 ستمبر 2019 کو ہمارے ہاں بیٹا کامل حلیم پیدا ہوا تھا۔