بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سعودی ولی عہد نے عمران خان کو جو تحفہ پیش کیا تھا وہ نایاب گھڑی تھی: عطا تارڈ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو جو تحفہ پیش کیا تھا وہ نایاب گھڑی تھی،کسی بھی وزیراعظم پاکستان نے منصب پر بیٹھ کر اتنی بڑی چوری نہیں کی۔ لیگی رہنما عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو جو تحفہ پیش کیا تھا وہ اپنی طرز کی واحد اور نایاب گھڑی ہے اس وقت گھڑی کی قیمت 2 ارب روپے ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ اس گھڑی میں ہیروں سے خانہ کعبہ کا ڈیزائن بنا ہوا تھا۔ کیا وجوہات تھیں جو سعودی ولی عہد کا دیا ہوا تحفہ آپ نے بیچ دیا۔ آپ نے چوری کی اوپر سے سینہ زور کر رہے ہیں۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے کہا کہ یہ گھڑی انہوں نے 2 کروڑ کی خریدی ہے،لیکن اس گھڑی کی قیمت تو ایک ارب 70 کروڑ سے زیادہ ہے۔ آپ اتنے معصوم ہیں کہ آپ کو پتہ ہی نہیں کہ گھڑی کی قیمت کیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اس معاملے پر نہ صرف نااہلی سامنے آئی بلکہ کرمنل کیس بھی ہوگا۔ کسی بھی وزیراعظم پاکستان نے منصب پر بیٹھ کر اتنی بڑی چوری نہیں کی۔ اس معاملے پر ایف آئی اے کی انکوائری شروع کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت فرح خان کے ریڈ وارنٹ کرنے جا رہی ہے کیونکہ انہیں پاکستان لاکر تحقیقات کرنی ہیں۔