کراچی، 19-فروری-2026 (پی پی آئی): سولجر بازار کے علاقے میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے سے ایک رہائشی عمارت جزوی طور پر منہدم ہوگئی، جس کے بعد فوری طور پر تلاش اور بچاؤ کا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے سولجر بازار تین نمبر کی رہائشی عمارت میں جمعرات کی صبح سحری کے وقت گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا سحری کے وقت ہوا، جاں بحق ہونے والے 13 افراد میں 4 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
عمارت کے ملبے سے نکال کر 14 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کراچی:لیاری میں پانچ منزلہ عمارت گر گئی، 14 افراد جاں بحق
ملبے میں مزید افراد کے موجود ہونے کے خدشات کے باعث ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سولجر بازار پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کی بھاری نفری سمیت امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
حکام نے ایک نجی اسکول کے قریب واقع متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔
دریں اثناء، امدادی اداروں نے تباہ شدہ عمارت کے ملبے تلے ممکنہ طور پر دبے افراد کی تلاش کے لیے آپریشن شروع ہے۔
ایسٹ پولیس کے ترجمان نے ابتدائی تفصیلات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائے وقوعہ سے مزید معلومات موصول ہونے پر اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔
