کراچی (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاک انگلینڈ ہوم ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قوم کو مبارک باد اور قومی کوچ، کپتان، کھلاڑیوں کو شاباشی دی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سیریز میں قومی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کے ذریعہ حریف ٹیم کو حاوی ہونے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہوم سیریز میں جیت سے آج پوری قوم خوش ہے اس جیت کا بہت عرصہ سے انتظار تھا۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے جیت کے لئے کافی محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سیریز کی سب سے اہم بات یہ ہے شائقین کرکٹ نے ہر اچھے شارٹس اور عمدہ کھیل پر کھلاڑیوں کو خوب داد دی۔