مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)کیڈٹس کا متاثر کن ٹرن آؤٹ، ڈسپلن،تعلیمی معیار اُن کی مشقیں اور پی ٹی کی مہارتوں کا شاندار مظاہرہ نوجوان کیڈٹس کی تعلیم و تربیت میں فیکلٹی کی محنت اور لگن کامنہ بولتا ثبوت ہے۔پرنسپل کیڈٹ کالج مظفرآباد بریکیڈیئر (ر) عسرت محمود ستارہء امتیاز(ملٹری) مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہارا سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کیڈٹ کالج مظفرآباد کے تیسرے سالانہ یوم والدین اور تقسیم انعامات کی پُروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا۔۔ اُنہوں نے کیڈٹ کالج مظفرآباد کے قیام میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان، سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور سابق وزیر حکومت راجہ عبدالقیوم خان کی کاوشوں کو سراہا۔