ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی حیدری کے اپارٹمنٹ میں گیس دھماکہ ، بچہ جاں بحق ،بچی اور خاتون زخمی

کراچی، 22 فروری 2026 (پی پی آئی): حیدری کے قریب بسم اللہ ریزیڈنسی میں گیس سلنڈر کے زوردار دھماکے سے شدید آگ بھڑک اٹھی ، دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا جبکہ بچی اور خاتون زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔ جس کے بعد بڑے پیمانے پر ہنگامی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ۔

دھماکا اتوار کی صبح عمارت کے دسویں منزل پر واقع فلیٹ میں گیس کے اخراج کے باعث ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ریسکیو عمل اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کیں۔

حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں، 2 اسنارکل اور ایک باؤزر نے آگ پر قابو پانے میں حصہ لیا۔

حکام کے مطابق واقعے کے بعد رہائشی عمارت کو خالی کرالیاگیا

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ڈسٹرکٹ سینٹرل، ڈاکٹر محمد عمران خان، امدادی کارروائیوں اور ہنگامی خدمات کے مابین رابطے کی نگرانی کے لیے جائے وقوعہ پر موجود رہے۔