اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ایک بات تو بالکل واضح ہے ملک نہیں چل رہا،کیا جمہوریت ایسے چلتی ہے؟ اپنے ایک انٹرویومیں وہ کھل کر بول پڑے اور کہا کہ ایک بات توبالکل واضح ہے،ملک نہیں چل رہا،پارلیمنٹ میں اس وقت بیٹھی جماعتوں سے نظام نہیں چلایا جا رہا، وہاں تو کورم ہی پورا نہیں ہوتا، دونوں جانب ایک ہی جماعت کے نمائندے بیٹھے ہوئے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر، اوور سیز پاکستانیز کے ووٹنگ کے مسائل پر اعتراض ہے،چیف الیکشن کمشنر خود تو استعفیٰ دے کر جانے والے نہیں، نکالا نہیں جا سکتا۔سیاسی معاملات میں اسٹیبلشمنٹ یا عدلیہ کا کوئی ذکر نہیں ہوتا۔ آئین کے آرٹیکل 5 میں واضح ہے کہ وفاداری صرف ریاست سے ہونی چاہیے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہاکہ میں اعظم سواتی کے ساتھ کھڑا ہوں جوان کے ساتھ ہوا بالکل نہیں ہونا چاہیے تھا۔ وہ تو سینیٹر ہیں ایسا معاملہ تو کسی عام شہری کے ساتھ بھی نہیں ہونا چاہیے۔
Next Post
مہنگائی اور شرحِ سود بڑھنے نیز روپے کی قدر گھٹنے سے ٹیکس وصولی ماضی کے مقابلہ میں کم ہونے کا خدشہ
Wed Nov 16 , 2022
کراچی (پی پی آئی)ماہرین معیشت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مہنگائی اور شرحِ سود بڑھنے نیز روپے کی قدر گھٹنے سے اس بار ٹیکس کی وصولی ماضی کے مقابلہ میں کم ہوگی بتایا گیا ہے کہ جولائی سے اکتوبر تک اکیس کھرب 49 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا، […]
