مہنگائی اور شرحِ سود بڑھنے نیز روپے کی قدر گھٹنے سے ٹیکس وصولی ماضی کے مقابلہ میں کم ہونے کا خدشہ

کراچی (پی پی آئی)ماہرین معیشت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مہنگائی اور شرحِ سود بڑھنے نیز روپے کی قدر گھٹنے سے اس بار ٹیکس کی وصولی ماضی کے مقابلہ میں کم ہوگی بتایا گیا ہے کہ جولائی سے اکتوبر تک اکیس کھرب 49 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا، جبکہ وصولی کا ہدف 21 کھرب 44 ارب روپے تھا کیونکہ سیلزٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی کا ہدف پورا نہیں ہوسکا تاہم انکم ٹیکس کا ہدف حاصل کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اس سال ٹیکس محصولات میں 16.6فیصد اضافہ ہوا نومبر میں درآمدات 20 فیصد کم ہونے کا خدشہ ہے۔

Next Post

کورونا کے مزید مثبت32کیسز رپورٹ، 46مریضوں کی حالت نازک

Wed Nov 16 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س کے مزید 32 مثبت کیسزسامنے آ گئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 133کورونا […]