کورونا کے مزید مثبت32کیسز رپورٹ، 46مریضوں کی حالت نازک

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س کے مزید 32 مثبت کیسزسامنے آ گئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 133کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 32افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.39 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Next Post

حکومت کونہ سیاسی شہادت ملے گی نہ سیاسی غازی حکومت کچھ ڈلیورنہیں کرسکی، تباہ حال معیشت میں بھی غیرسنجیدہ ہے: شیخ رشید

Wed Nov 16 , 2022
را ولپنڈی(پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نااہل بانجھ کچھ ڈلیورنہیں کرسکی، سنگین تباہ حال معیشت میں بھی غیرسنجیدہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ انتہائی اہم تعیناتی پر ہیجان برپا […]