حکومت کونہ سیاسی شہادت ملے گی نہ سیاسی غازی حکومت کچھ ڈلیورنہیں کرسکی، تباہ حال معیشت میں بھی غیرسنجیدہ ہے: شیخ رشید

را ولپنڈی(پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نااہل بانجھ کچھ ڈلیورنہیں کرسکی، سنگین تباہ حال معیشت میں بھی غیرسنجیدہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ انتہائی اہم تعیناتی پر ہیجان برپا کر دیا ہے، لندن میں کہتے ہیں تعیناتی پر مشاورت کر رہے ہیں پاکستان میں کہتے ہیں ابھی سمری نہیں آئی ساری دنیا میں پاکستان کا مذاق اْڑ رہا ہے، اداروں اور عدلیہ پر اہم ذمہ داری آگئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جو چاہتے ہیں وہ ممکن نہیں، جو لانا چاہتے ہیں وہ آنہیں سکتا، رضیہ بٹ کا ناول لندن فسانہ ہے جہاں علاج بہانہ ہے، حکومت کو سیاسی شہادت ملے گی نہ سیاسی غازی۔ حکمران سیاسی ہتھیار پھینکیں گے اور غش کھائیں گے،عمران خان کا لانگ مارچ 20/21 نومبرتک راولپنڈی آسکتا ہے، جمعہ کو دوپہر3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس کرونگا۔

Next Post

مقبوضہ کشمیر،سری نگر سے ایک اور نامعلوم شخص کی لاش برآمد

Wed Nov 16 , 2022
سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی دا روالحکو مت سری نگرشہر سے ایک اور نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص کی لاش شہر کے علاقے صورہ سے برآمد ہوئی ہے اوراس کے جسم پر گولی کے نشان ہے۔ […]