شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سے متعلق امریکی نظریہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن (پی پی آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہاکہ پاکستان سے متعلق امریکی نظریہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پروپیگنڈا،جھوٹ، بے بنیاد اطلاعات کو دوطرفہ تعلقات میں نہیں آنے دیں گے،کسی سیاسی جماعت کے امیدوار پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہاہے کہ خوشحال و جمہوری پاکستان ہمارے مفاد میں ہے،امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کی قدر کرتا ہے،نائب ترجمان کاکہناتھا کہ پرامن، آئینی و جمہوری اقدار برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں،کہہ چکے پاکستان میں حکومت تبدیل کرانے کے الزامات غلط ہیں،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کے دورہ روس سے متعلق تازہ بیان پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔