خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نواب مہابت خانجی اور قائداعظم نے ویانا کنونشن کے تحت الحاق کے معاہدے پر دستخط کیے تھے نواب آف جوناگڑھ جہانگیر خانجی کے نمائندہ نے اقوام متحدہ میں یاد داشت جمع کرادی:معین خان

نیویارک/کراچی(پی پی آئی) جوناگڑھ پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف اقوام متحدہ میں عالمی برادری سے رابطے شروع ہیں جن میں واضع کیا جارہا ہے کہ نواب آف جوناگڑھ نواب مہابت خانجی اور قائداعظم محمد علی جناح نے ویانا کنونشن کے تحت ریاست کے پاکستان سے الحاق کے معاہدے پر دستخط کیے تھے تاہم بھارت نے معاہدے پر دستخط کے ایک ماہ بعد ریاست پر غیر قانونی قبضہ کر لیا جیسا کہ اس نے جموں و کشمیر پر کیا تھا۔ یہ بات مقبوضہ ریاست کے نائب دیوان معین خان نے بتائی انھوں نے پی پی آئی کو آگاہ کیا کہ نواب آف جوناگڑھ نواب آف جوناگڑھ جہانگیر خانجی نے عالمی ادارے پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست جوناگڑھ کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرے جو گزشتہ 75 برس سے بھارت کے غیر قانونی قبضے میں ہے۔ یاد داشت میں امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ جوناگڑھ ایک دن پاکستان کا حصہ بنے گا