کراچی (پی پی آئی)ای او بی آئی پنشنرز فورم نے کم سے کم پنشن کم سے کم تنخواہ کے مساوی کرنے کیلئے دستخطی مہم شروع کر دی ہے‘ مہم کا افتتاح فورم کے سینئر ممبرملک رمضان،اشرف انصاری نے دستخط کر کے کیا۔ اس موقع پر فورم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ فورم نے کہاکہ ہم برسوں سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں‘ حکومت اور قوانین میں ترامیم لاتی ہے وہیں ای او بی آئی کے حوالے سے بھی قانون سازی کر کے اور کم سے کم پنشن کم سے کم تنخواہ کے مساوی کرے کیونکہ موجودہ پنشن 8500 میں تو گزر برس ایک طرف‘ علاج معالجہ کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے۔ اس موقع پر لاہور‘ کوئٹہ‘ پشاور اور مظفر آباد و گلگت بلتستان کے آرگنائزرز نے بھی دستخطی مہم میں تعاون کا یقین دلایا۔
Next Post
تحریک پاکستان کے رہنما ابوالحسن اصفہانی کیبرسی منائی گئی
Fri Nov 18 , 2022
کراچی (پی پی آئی) تحریک پاکستان کے رہنما مرزا ابوالحسن اصفہانی کی 41ویں برسی 18 نومبر کو منائی گئی وہ 23 جنوری 1902ء کو پیدا ہوئے اور 18 نومبر 1981ء کو وفات پائی۔ صنعت و حرفت، قانون اور سیاست نیزسفارتکاری میں نمایاں رہے۔لکھنے لکھانے سے بھی شغف تھا۔ 4 کتب […]
