اسلام آباد (پی پی آئی) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری پر طنز کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق عطا تارڑ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ فواد چوہدری اہلیہ سمیت اب بھی حکومتی خرچ پر منسٹرز لاج میں رہائش پذیر ہیں، بڑی مشکل سے وزرات اطلاعات کا گارڈ اور باورچی کو آزاد کر وایا ہے، حقیقی آزادی مارچ سے پہلے اسے بھی خالی کردیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو حقیقی آزادی دلانے نکلے ہیں، سرکار کی ملکیت کو تو آزاد کردیں۔
Next Post
ہِیگر بس عالمی فٹ بال کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے
Fri Nov 18 , 2022
سوزو، چین، 18 نومبر، 2022/پی آرنیوزوائر/ — حالیہ دنوں میں ، سب سے زیادہ گرما گرم موضوع ہر چار سال بعد ہونے والے دنیا کے سب سے اعلیٰ فٹ بال مقابلے ہونا چاہیے۔ فٹ بال کے شائقین کے لیے ایونٹ سے دس دن پہلے سے لے کر ایونٹ کے پانچ […]
