اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شاندانہ گلزار نے چیف الیکشن کمیشن کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد (پی پی آئی)تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے چیف الیکشن کمیشن کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔پی پی آئی کے مطابق شاندانہ گلزارنے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا روحیلہ حامد کو رکن اسمبلی نوٹیفائی کرنا توہین عدالت ہے،میری جگہ پی ٹی آئی کی روحیلہ حامد کو مخصوص نشست پر نوٹی فائی کیا۔درخواست میں مزیدکہاگیا ہے کہ 11 اپریل کو استعفیٰ دیا، سپیکر نے منظور، الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی کیا،کے پی سے مخصوص نشستوں کیلئے فہرست جمع کرائی،جس میں میرا نام پہلاتھا،الیکشن ایکٹ کی اپنی مرضی کی تشریح کرکے 4 اکتوبر کو نامزدگی مسترد کردی۔ شاندانہ گلزار نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا 4 اکتوبر 2021 کا آرڈر چیلنج کیا، 15 نومبر کو حکم امتناع ہوا،ہائیکورٹ کے حکم امتناع پر اسی روز الیکشن کمیشن نے حکم کی خلاف ورزی کی،عدالت نے الیکشن کمیشن کو مزید کوئی اقدامات نہ کرنے کاکہاتھا۔درخواست میں استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے،درخواست میں چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن اورڈپٹی ڈائریکٹر کو فریق بنایا گیاہے۔