لکڑی،کوئلے کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ، عوام کی دسترس سے باہر ہلکی پھلکی سردیو ں میں ہی شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں گیس غائب

کراچی (پی پی آئی)ہلکی پھلکی سردیو ں کی آمد کے ساتھ ہی شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں گیس غائب رہنے لگی ہے جس کے بعد لکڑی اور کوئلہ بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گیا۔گزشتہ سردیوں کے مقابلے میں قیمتیں دگنا ہو گئی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق لکڑی1500 روپے من جبکہ کوئلہ120 روپے کلو تک پہنچ گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق کوئلہ گزشتہ سال80 روپے فی کلو تھالیکن اب یہی کوئلہ مہنگا ہو کر 100ے 120 روپے کلو تک پہنچ چکا ہے۔لکڑی گزشتہ سال800 روپے فی من تھی جبکہ ابھی1400سے 1500روپے فی من تک فروخت کی جا رہی ہے۔ کوئلے کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہر چیز اتنی مہنگی ہو چکی ہے کہ کوئلے کی سپلائی کیلئے بھی کرایے دگنے ہو چکے ہیں۔مہنگائی کے باعث کاروباrی50 فیصد کم ہو گیا ہے۔

Latest from Blog