اسلام آباد (پی پی آئی)تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈانے اختیارات کے ناجائز استعمال اور برطانیہ سے فنڈز میں خوردبرد کیس میں تحریری جوابات جمع کرانے کیلئے نیب سے مہلت مانگ لی۔پی پی آئی کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈااختیارات کے ناجائز استعمال اور برطانیہ سے فنڈز میں خوردبرد کیس میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔ذرائع کاکہناہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے فیصل واوڈا کو تحریری جوابات کے لیے سوالنامہ دے دیا، نیب نے فیصل واوڈا سے سوالات کے تحریری جوابات مانگ لیے،فیصل واوڈا کو تحریری جوابات جمع کرانے کیلئے کچھ روز کی مہلت دے دی گئی۔
Next Post
لیگی ایم پی اے کے والد کا قتل، ملزم کی عبوری ضمانت خارج، عدالت سے فرار کی کوشش میں گرفتار
Thu Nov 17 , 2022
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے لیگی ایم پی اے کے والد کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی، ملزم کو فرار کی کوشش میں احاطہ عدالت سے گرفتارکر لیاگیا۔پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں لیگی ایم پی اے کے والد کے قتل کے […]
