کراچی، 6 اپریل 2026 (پی پی آئی): شاہ فیصل کالونی نمبر 2 کے قریب آج دوپہر ڈمپر کی ٹکر سے پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔
حادثے کے بعد دونوں متاثرین کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے طبی امداد کے لیے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمی خاتون کی شناخت 25 سالہ شیزے زوجہ فراز کے نام سے ہوئی ہے۔
شاہ فیصل پولیس اسٹیشن نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
