شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دادو،،جامشورو میں سیلاب سے متاثرہ سڑکیں، ریلوے ٹریک غیر فعال فریدآباد گرڈاسٹیشن ہنوز بند، درجنوں دیہات بجلی سے محروم،متاثرین پشتوں پرمقیم

دادو /جام شورور(پی پی آئی) سندھ کے مختلف شہروں میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں اور ریلوے ٹریکس کو تاحال بحال نہ کیا جاسکا۔دادو میں سیلاب سے متاثرہ سڑکیں اب تک تباہ حالی کا شکار ہیں جب کہ سیہون اور جامشورو میں ریلوے ٹریک بھی تاحال بحال نہ ہوسکا۔ریلوے ذرائع کے مطابق پانی کی کمی کے بعد ٹریک کی بحالی کا کام شروع کیا جائیگا۔پی پی آئی کے مطابق فریدآباد گرڈاسٹیشن اب تک بند ہے جس کی وجہ سے کئی دیہات بجلی سے محروم ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے سروے کا کام جاری ہے، خیمہ بستیوں سمیت حفاظتی پشتوں پر کئی متاثرین خاندان پناہ لیے ہوئے ہیں۔