پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی مارچ، آئی جی اسلام آباد نے رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروادی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور احتجاج کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی ہے۔ذرا ئع کے مطابق رپورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لاحق خطرات سے متعلق تھریٹ الرٹس رپورٹ کا حصہ بناتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف 25 مئی کو بھی اپنی یقین دہانی کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔رپورٹ میں علی امین گنڈاپور اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے، اور کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے وزیر داخلہ کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی، ویڈیوز موجود ہیں جن میں کارکنوں کو غلیلیں بھی دی جا رہی ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شیخ رشید اور فیصل واوڈا کہہ چکے یہ خونی مارچ ہوگا، خود عمران خان بھی تسلیم کر چکے ان کے کچھ لوگ مسلح ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ واضح کر چکی اجتماع کی اجازت جمہوری حق کے طور پر دی جاتی ہے، اور اجتماع قانونی حکومت کو ختم کرانے کیلئے نہیں ہو سکتا، احتجاج سے سفارتی نقل و حرکت بھی بند ہوتی ہے۔رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ ائیر پورٹ تک جانے والے راستوں پر وفاقی ایجنسیز کو اختیار دیا جائے، پی ٹی آئی سے فنانشل گارنٹی بھی لی جا سکتی ہے کہ کوئی نقصان نہ ہو۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی مطلوبہ ضمانت دے دے تو کنٹینرز بھی رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی، عدالتی فیصلوں کے مطابق ہی پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دی جائے، مطلوبہ شرائط کے مطابق احتجاج ہوا تو سیکیورٹی دینے کو تیار ہیں۔