پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملکی ایئرپورٹس سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اجازت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آ ئی) پاکستان نے بندرگارہوں کے بعد ملک کے تمام انٹرنیشنل ائیر پورٹس کے ذریعے سے بھی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیاذرائع کے مطا بق ایئر پورٹس سے پھر زمینی راستے کے ذریعے افغانستان بھجوانے کیلئے چمن، طورخم اور غلام خان کسٹمز سٹیشنز کیلئے ڈسپیچ ہوگا، ایف بی آر نے فضائی راستے سے آنے والے ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان کی انٹرنیشنل ایئر پورٹس سے کلئیرنگ کا میکنزم متعارف کروانے بھی فیصلہ کیا ہے جس کیلئے کسٹمز رولز 2001 میں اہم ترامیم کی جا رہی ہیں۔دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز رولز میں ترامیم کا مسودہ تیار کر کے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی آراکیلئے جاری کر دیا ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ 15 دن کے اندر اپنی آراو تجاویز بھجوائیں۔مجوزہ ترمیمی کسٹمز رولز میں کہا گیا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان لانے والی ائیر لائنز کو ائیر بل دینا ہو گا، صرف اس سامان کی چمن، طور خم اور غلام خان کسٹمز سٹیشنز تک ڈسپیچ کیلئے کارگو ہو سکے گی۔