پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملکی معیشت کیخلاف افواہیں پھیلانے والے باز رہیں: اسحاق ڈار نے خبردار کر دیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خبر دار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے خلاف افواہیں پھیلانے والے باز رہیں۔ وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ یہ افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ پاکستان سکوک بانڈز کی ادائیگی نہیں کر سکے گا، انشااللہ وقت پر تمام ادائیگیاں کی جائیں گی، پاکستان سکوک بانڈز کے حوالے سے اپنی ادائیگی کر سکتا ہے، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی باتوں سے اجتناب کیا جانا چاہیے، پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی کوئی کمی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی دائیگی میں کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، ملکی معیشت کے خلاف افواہیں پھیلانے والے باز رہیں، معیشت کے حوالے سے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر بات کرنی چاہیے، ایسے بیانات سے اثرپڑتا ہے، یوروبانڈزبھی وقت پرادا ہوگا۔