پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران سمجھتے ہیں وہ پاپولر ہیں، سن لیں!پاپولر فرعون، یزید بھی تھا، مصطفی کمال غیر ملکی چینلز پر بیٹھ کرملکی ایجنسیوں پر الزام لگا نے سے جگ ہنسائی ہو رہی ہے گھڑی چوری پر شاہی خاندانوں میں بحث ہو رہی ہے، کاش یہ واقعہ پیش نہ آتا

کراچی (پی پی آئی)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین پی سی پی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی ایجنسیاں عمران خان کو مارنے کے درپے ہیں تاکہ نام ان لوگوں پر آئے جن پر عمران خان الزام لگارہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان غیر ملکی چینلز پر بیٹھ کر ملک کی ایجنسیوں پر الزام لگا رہے ہیں، انہوں نے اپنے قتل کی سازش کا الزام ملک کے اہم لوگوں پر لگایا، اس سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔چیئرمین پی ایس پی کا کہنا ہے کہ حق اور سچ کو وقت پر بول دینا چاہیے، عمران خان ہر وقت جھوٹ بولتے رہے، کہا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے اور گئے، انہوں نے کہا 90 روز میں کرپشن ختم کر دیں گے، نہیں کی، جھوٹ بولا۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران خان آپ آج بھی جھوٹ بول رہے ہیں، آپ نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کیا تھا، وہ آج بھی اداروں پر بہتان لگا رہے ہیں، آپ نے کہا تھا وزیر اعظم اور گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنادیں گے، نہیں بنایا،آپ سے بڑا کوئی اورآپ کا دشمن نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں چاہے چور ہو یا کچھ بھی ہو مگر وہ سچا ہے، 50 روپے کے اسٹیمپ پیپر پر یہ ملک آپ کو لکھ کر دے دینا چاہیے، پی پی کو آپ چور کہتے ہیں اور سینیٹ الیکشن میں اسی سے ووٹ لیتے ہیں، عمران خان آپ نے اپنی حکومت میں سب کو بند کر دیا، سب کو جیلوں میں ڈالا۔انہوں نے کہا کہ کے پی میں دس سال سے آپ کی حکومت ہے، کیا لوگوں کو انصاف دیا؟ عمران خان کہتے ہیں کہ جیلوں میں قیدیوں کا کوئی پرسان حال نہیں، آپ چاہتے ہیں کہ جب آپ بولیں تو لوگ آپ کا پرانا بیان بھول جائیں۔مصطفیٰ کمال کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کہتے رہے کہ ان کی حکومت امریکا نے ختم کی، وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بہت پاپولر ہیں، سن لیں!پاپولر فرعون، یزید بھی تھا، آپ پہلے بھی ناکام ہوئے اب بھی ناکام ہو رہے ہیں، پاکستانی کے طور پر ایسا لگ رہا ہے کہ میں نے یہ گھڑی چوری کر لی، توشہ خانہ کے معاملے پر شاہی خاندانوں میں بحث ہو رہی ہے، کاش گھڑی چوری کا واقعہ پیش نہیں آتا۔