لاہور: ہاکی ورلڈ کپ 2014کے اختتام پر ویٹرنز ورلڈ کپ میں پاکستان کے سابق اولمپئینزحصہ لیں گے۔31مئی 2014 سے ہالینڈ میںہاکی ورلڈ کپ کا آغاز ہوگا۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار قومی ہاکی ٹیم حصہ نہیں لے سکے گی۔میگا ایونٹ کے اختتام پر ویٹرنز ورلڈ کپ کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کے چالیس سال سے پچاس سال کی عمر کے سابق اولمپئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔سابق اولمپیئنز اور دیگر کھلاڑیوں نے لاہور میں تیاریاں شروع کردی ہیں۔ سابق اولمپئنز کا کہناہے کہ وہ کیمپ میں اپنی فٹنس میں بہتری لائیں گے اور ویٹرنز ورلڈ کپ میں شاندار کھیل پیش کرکے قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ کیمپ میںعمر رسیدہ کھلاڑی ہفتے میں تین روز ٹریننگ کریں گے اور اس کے بعد فٹنس ثابت کرنے میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دیا جائے گا۔
Next Post
حیدر آباد تعلیمی بورڑ نے امتحان کاانعقاد وقت پر یقینی بنا یا: چیئر مین تعلیمی بورڑ انجینئر عبدالعلیم خانزادہ
Thu Apr 17 , 2014
حیدرآباد: چیئرمین تعلیمی بورڈ حیدرآباد پروفیسر انجینئر عبد العلیم خانزادہ نے تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت ہونے والے نویں اوردسویں جماعت جماعت کے امتحانات مکمل ہونے کے بعدویجیلینس ٹیموں اورتعلیمی بورڈ حیدرآباد کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ اس سال پورے سندھ میں نویں اوردسویں جماعت کے امتحانات کا 2 اپریل سے آغاز ہو […]
