پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے پر 2 طلبہ کے خلاف مقدمہ

ممبئی (پی پی آئی)انجینئرنگ کے 2 طلبہ کو کالج میں منعقدہ کرکٹ میچ کے دوران ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانا مہنگا پڑ گیا، ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بنگلورو میں نجی انجینئرنگ کالج میں منعقدہ انٹر کالج فیسٹ کے دوران پیش آیا۔جب 2 طلبہ اپنی پسندیدہ آئی پی ایل کرکٹ ٹیم کے حق میں نعرے بلند کر رہے تھے۔پی پی آئی کے مطابق ان کی ٹیم پاکستان تھی، میچ کے دوران ایک لڑکا اور لڑکی نے جیسے ہی ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے بلند کئے تو دیگر طلبہ نے اعتراض کیا اور انہیں روکنے کی کوشش کی، جس پر وہ رک گئے۔تاہم وہاں موجود چند دیگر طلبہ نے اس کی ویڈیو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ویڈیو وائرل ہونے پر کالج انتظامیہ نے انکوائری کرتے ہوئے دونوں طلبہ سے معافی نامہ طلب کرکے انہیں کالج سے معطل کردیا۔تاہم معاملہ یہاں ختم نہیں ہوا بلکہ پولیس اسٹیشن تک پہنچ گیا، دونوں کم عمر طلبہ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153 اور 505 (1) بی کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔