لاہور(پی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گھڑی بیچ کر ملک کو بدنام کیا، عمران خان سرٹیفائیڈ گھڑی چور ہے، عمران خان نے اپنی پوری زندگی میں اتنی کمائی نہیں کی جتنی وزیر اعظم بن کرکی ہے۔پی پی آئی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں معظم کو اوپر سے گولی لگی، شہید معظم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، پنجاب حکومت عمران خان کے ڈرامے کو سپورٹ کررہی ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے چوریاں سامنے ا?چکی ہیں، عمران خان سے گھڑیوں کے پورے سیٹ کا سوال ہورہا ہے، عمران خان نے گھڑی بیچ کر ملک کو بدنام کیا، عمران خان اسلام آباد میں کونسی حقیقی آزادی لینے جارہے ہیں، حقیقی آزادی کا ڈھونگ کیوں کیا جارہا ہے؟، عمران خان نے تسلیم کرلیا امریکا سے لڑنا نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گولیوں کے کچھ ٹکڑے لگے، عمران خان سرٹیفائیڈ گھڑی چور ہے، عمران خان نے اپنی پوری زندگی میں اتنی کمائی نہیں کی جتنی وزیر اعظم بن کرکی ہے، عمران خان نے ایک اور جھوٹ بولا کہ گھڑی بیچ کر بنی گالہ کی سڑک بنوائی، بنی گالہ کی سڑک سی ڈی اے نے بنوائی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے پیسے وائٹ کرنے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لائے۔
Next Post
عمران 4 گولیوں والا سپرمین ہے:شرجیل میمن
Sat Nov 19 , 2022
حیدرآباد (پی پی آئی)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان خود کہہ رہے ہیں 4 گولیاں لگیں، 4 گولیاں لگنے کے بعد سپرمین 150 کلومیٹر دور اسپتال گیا۔پی پی آئی کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا حیدر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے […]
