اسلام آباد (پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاہے کہ چالان جمع ہو چکا آپ ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کیا ٹرائل شروع اور چالان جمع ہو گیا ہے؟کیا فرد جرم عائد ہو گئی ہے؟اسٹیٹ کونسل نے کہاکہ چالان کی نقول تقسیم ہو چکی ہیں، کل فرد جرم عائد ہونی ہے۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ چالان جمع ہو چکا آپ ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں،عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
Next Post
3 حقیقی بھائیوں کو قتل کرنیوالے بیٹے کو والدین نے معاف کر دیا
Mon Nov 21 , 2022
کوئٹہ (پی پی آئی))کوئٹہ میں اپنے ہی 3 بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنیوالے بیٹے کو والدین نے معاف کر دیا۔پی پی آئی کے مطابقکوئٹہ کی مقامی عدالت میں تہرے قتل کیس کی سماعت ہوئی، والدین نے دیگر 3 بیٹوں کو قتل کرنے والے قاتل بیٹے کو معاف کردیا،والدین نے […]
