پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ڈالر کی بڑھتی قیمت روکی:فضل الرحمان جب تک عمران سیاست میں ہے، ویڈیو لیک جیسے معاملات ہوتے ہی رہیں گے

سکھر(پی پی آئی)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے ہم نے بچایا ہے، ڈالر کی بڑھتی قیمت کو روکا ہے، ملک کی معیشت کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا لانگ نہیں فرلانگ مارچ ہے، ہمارے لانگ مارچ میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی تھی، کوئی سڑک بلاک نہیں کی تھی۔ اس موقع پر مولانا راشد سومرو اور اسلم غوری بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری معمول کا عمل ہے، فیصلے کسی کی مرضی سے نہیں، آئین کے مطابق ہوں گے، مرضی کا آرمی چیف لانے کیلئے بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس قسم کے فساد کا ہم مقابلہ کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کا اعلان کیا تو لانگ مارچ کی دھمکی دی گئی، سیاسی قیادت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کے اداروں پر ہمیں اعتماد کرنا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب تک عمران خان سیاست میں رہیں گے ویڈیو لیک جیسے معاملات ہوتے رہیں گے، اہم تقرری آئین اور میرٹ پر ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل جماعتیں ٹیم کی طرح کام کررہی ہیں، ملک کو درپیش چیلنجز سینمٹنے کیلئے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے، ہم ہر وقت میدان میں ہیں،عوام آج بھی ہمارے ساتھ ہیں۔حکمراں جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عام انتخابات میں ایڈجسٹمنٹ ہو گی یا نہیں؟ وقت پر بتائیں گے، چین کے ساتھ کامیابی سے گفتگو آگے بڑھ رہی ہے۔