ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غیرملکی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر52 فیصد کمی

کراچی(پی پی آئی) ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر52 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چارماہ (جولائی تااکتوبر) میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 348 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے مقابلہ میں 52 فیصدکم ہے، پی پی آئی کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 726 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبرمیں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر62 فیصدکی کمی دیکھنے میں آئی ہے، اکتوبر2022 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 95 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اکتوبرمیں 247 ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پورٹ فولیوسرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر36 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں پورٹ فولیوسرمایہ کاری کاحجم 314 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 488 ملین ڈالرتھا، اکتوبرمیں پورٹ فولیوسرمایہ کاری کاحجم 91 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔