پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر،قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔کشمیرمیڈیا کے مطابق ضلع کے علاقے دمہل ہانجی پورہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے بجلی کے نرخوں میں اضافے او ر مسلسل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا، مظاہر ین نے اس دوران قابض انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے جسکی ادائیگی سے وہ قاصر ہیں۔