پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں ڈرگ اتھارٹی کی کارروائیاں، جعلی ادویات برآمد، 4 افرادگرفتار

پشاور(پی پی آ ئی خیبر پختونخوا میں ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری تعداد میں جعلی ادویات برآمد کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ خیبرپختونخوا ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے کوہاٹ روڈ پر کارروائی کے دوران جعلی ادویات کی فیکٹری کو سیل کر تے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ برآمد شدہ ادویات میں آپریشن کیلئے استعمال ہونے والی نشہ آور دوائیں بھی شامل ہیں جبکہ پکڑی گئی جعلی ادویات پورے ملک کو سپلائی کی جاتی تھیں۔ دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے پشاور میں بلال کالونی رنگ روڈ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ملٹی نیشنل اور نیشنل کمپنیوں کی جان بچانے والی ادویات کا جعلی ذخیرہ برآمد کرلیا۔ چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب اظہر جمال سیمی کے مطابق کارروائی کے دوران جعلی ادویات کی تیاری میں ملوث بین الصوبائی گروہ پکڑا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حبیب الرحمن کی جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری اور اس سے ملحقہ گودام سے جان بچانے والی اور بیہوشی کی جعلی ادویات قبضے میں لے لی گئیں ہیں۔