پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چار سال ہوگئے عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں ہر پیشی پر آتا ہوں تاریخ ملتی ہے پھر چلا جاتا ہوں: آغا سراج درانی

کرا چی(پی پی آ ئی) پاکستان پیپلز پا رٹی کے رہنما اوراسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کہا ہے کہ چار سال ہوگئے عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں، ہر پیشی پر آتا ہوں تاریخ ملتی ہے پھر چلا جاتا ہوں۔ آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے ریفرنس میں احتساب عدالت کرا چی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی کہا ہے کہ میں واحد سیاسی کارکن ہوں جو ابھی تک کیس کا سامنا کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ چار سال ہوگئے عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں، ہر پیشی پر آتا ہوں تاریخ ملتی ہے پھر چلا جاتا ہوں۔ کبھی جج صاحب نہیں ہوتے کبھی کوئی اور مسئلہ ہوتا ہے، گیارہ ماہ سے عدالت میں جج نہیں ہے۔احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔