اسلام آباد (پی پی آئی) ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے رہنما تسنیم حیدر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کی شہادت کے معاملے پر ایف آئی اے نے لیگی رہنما تسنیم حیدر کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایف آئی اے کی دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے تسنیم حیدر کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں لیگی رہنما کو 29 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔یاد رہے تسنیم حیدر نے صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق کچھ دن پہلے لندن میں پریس کانفرنس کی تھی۔تسنیم حیدر شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان پر حملہ اور صحافی ارشد شریف کے قتل کی سازش لندن میں ہوئی، نواز شریف کے ساتھ حسن نواز کے دفتر میں 3 ملاقاتیں ہوئیں، مجھے میٹنگ کے لیے بلا کر بتایا گیا کہ ارشد شریف اور عمران خان کو قتل کرنا ہے۔تسنیم حیدر نے بتایا تھا کہ پہلی میٹنگ 8 جولائی، دوسری 20 ستمبر اور تیسری 29 اکتوبر کو ہوئی، مجھ کہا گیا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری سے پہلے ارشد شریف اور عمران خان کو راستے سے ہٹانا ہے، ناصر بٹ نے نواز شریف سے میرا تعارف گجرات کے مضبوط شخص کے طور پر کرایا۔
Next Post
شہری اتحاد سکرنڈ کے تحت امراض جلد کامیڈیکل کیمپ کل لگایا جائے گا
Thu Nov 24 , 2022
سکرنڈ (پی پی آئی)شہری اتحاد سکرنڈ اور فیض محمد اسماعیل ویلفیئر سوسائٹی کے تحت امراض جلد،ہیپاٹائٹس کامیڈیکل کیمپ ہفتہ 26 نومبر 2022 کو صبح 9 بجے خانزادہ جماعت خانہ سکرنڈ میں لگایا جارہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق کیمپ میں معروف اسکن اسپشلسٹ ڈاکٹر اعجاز خانزادہ، ڈاکٹر ریان خانزادہ،ڈاکٹر منصور […]
