ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں اسلامی تربیتی پروگرام اختتام پذیر

اسلام آباد (پی پی آئی) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوۃ اکیڈمی کے دعوۃ مرکز برائے خواتین کے زیر اہتمام پانچ روزہ 13 واں اسلامی تربیتی پروگرام برائے مدرسات القرآن یونیورسٹی کے خواتین کیمپس میں اختتام پذیر ہوا۔پی پی آئی کے مطابق پروگرام میں 35 خواتین اساتذہ نے ملک کے مختلف شہروں سے شرکت کی۔ تقریب کی مہمان خصوصی نائب صدر خواتین کیمپس ڈاکٹر ثمینہ ملک نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین معاشرے میں پھیلی بے یقینی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خصوصی اوصاف عطا کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین ہی ماں کے کردار سے معاشرے کی تعمیر کرتی ہیں۔ ڈاکٹر فریال عنبرین انچارج دعوہ مرکز براے خواتین نے اس موقع پر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی جس میں انہوں نے منعقدہ لیکچرز اور سرگرمیوں کے موضوعات سے آگاہ کیا۔۔ اس موقع پر نائب صدر تدریسی امور ایاز افسر نے بھی خطاب کیا،۔ ڈاکٹر قاری ضیاء الرحمن نے ڈی جی دعوہ اکیڈمی ڈاکٹر محمد الیاس کی نمائندگی کی جنہوں نے نائب صدر خواتین کیمپس کو شیلڈ پیش کی ۔ اس موقع پر ڈی جی اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر ضیاء الحق نے بھی خطاب کیا آخر میں کورس کے شرکاء کو کورس کی تکمیل کی اسناد سے نوازا گیا۔