اوٹاوہ(پی پی آئی)کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا دونوں باہمی تعاون پر مبنی کثیر جہتی تعلقات کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔۔انہوں نے اس امر کا اظہار کینیڈا کے دارلحکومت اوٹاوا میں کینیڈا کے سینٹ اور ایوان بالا کے سپیکر مسٹر جارج فیوری سے ملاقات کے بعد کیا۔ملاقات کے دوران ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کی سرگرمیوں میں کینیڈین حکومت کی فراخدلانہ امداد پر کینیڈین اسپیکر کا شکریہ ادا کیا۔مسٹر جارج فیوری نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سفیر جنجوعہ کے ساتھ ملاقات کو“نتیجہ خیز”قرار دیا۔
Next Post
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں اسلامی تربیتی پروگرام اختتام پذیر
Thu Nov 24 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوۃ اکیڈمی کے دعوۃ مرکز برائے خواتین کے زیر اہتمام پانچ روزہ 13 واں اسلامی تربیتی پروگرام برائے مدرسات القرآن یونیورسٹی کے خواتین کیمپس میں اختتام پذیر ہوا۔پی پی آئی کے مطابق پروگرام میں 35 خواتین اساتذہ نے […]
