کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیکورٹی فورسز نے بنوں آپریشن میں 24 خوارج کو ہلاک کر دیا

راولپنڈی، 17 جولائی (پی پی آئی): پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے، آئی ایس پی آر نے جمعہ کو کہا۔

آئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق، پولیس کے خلاف حالیہ دہشت گردانہ سرگرمیوں اور بنوں ضلع میں گاڑی سے خودکش بم دھماکے کے پس منظر میں، جس میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، سیکورٹی فورسز نے ان گھناؤنے حملوں کے مجرموں اور ان کے معاون ڈھانچے کو تلاش کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بنوں ضلع اور ملحقہ علاقوں میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

ہلاک شدگان خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، جو متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں فعال رہے ہیں۔

علاقے میں آپریشنز جاری رہیں گے اور ان گھناؤنے اور بزدلانہ عمل کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، کیونکہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے قومی ایکشن پلان کے تحت فیڈرل ایپکس کمیٹی کی منظوری سے جاری “عزمِ استحکام” کی مہم کسی وقفے کے بغیر پورے زور سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی اسپانسرڈ اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے عفریت کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔