کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی: صدر، وزیراعظم

اسلام آباد، 17 جولائی (پی پی آئی): صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آج بنوں اور اس کے گرد و نواح میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی۔

ایک بیان میں صدر نے دہرايا کہ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

دریں اثنا، ایک بیان میں وزیراعظم نے دہرايا کہ دہشت گردی کے عفریت اور اس کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے عزم کیا کہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا، اور بزدلانہ دہشت گرد حملوں میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپاہیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔