ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تیزاب کی فروخت، اسٹوریج اور خریداری کے قوانین کی سندھ کابینہ نے منظوردیدی

کراچی (پی پی آئی)سندھ کابینہ نے سندھ ریگولیشنز برائے تیزاب اسٹوریج، فروخت اور خریداری رولز2022کی منظوری دے دی ہے۔تیزاب جیسے نقصان دہ مواد کی غیر قانونی فروخت کے بارے میں ہائی کورٹ آف سندھ میں ایک آئینی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس جناب جسٹس احمد علی شیخ اور جناب جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل ہائی کورٹ آف سندھ کے ڈویژن بنچ نے حکومت سندھ سے رپورٹس طلب کیں ہوم ڈپارٹمنٹ نے تیزاب کی فروخت، اسٹوریج اور خریداری کیلئے رولز تشکیل دئیے اور لاء ڈپارٹمنٹ نے ان کی منظوری دی۔۔ صوبائی کیبنٹ نے قوانین کی منظوری دیدی جن کے تحت تیزاب کی وسیع پیمانے پر رسائی کو ضابطے کے تحت لایا اور روکا جاسکے گا۔یہ رولز تیزاب سے متعلق جرائم کے خلاف اور ان کی روک تھام کیلئے پہلی رکاوٹ ثابت ہوں گے۔