ٹھٹھہ کی جام واہ کے قریب نہر میں ڈوب کر 01 نوجوان جاں بحق

کراچی عمر بروہی گوٹھ کے قریب پولیس مقابلہ 03 ڈاکو ہلاک و ایک پولیس اہلکار زخمی

ٹھٹھہ کے گاؤں عارب سولنگی میں عدالتی حکم پر پولیس کارروائی ،مکیں مشتعل

وزیر اعظم کی مصر کے صدر،عوام کو اُن کے قومی دن کے موقع پرمبارکباد

اوکاڑہ پولیس کا کریک ڈاؤن ،چور گینگ کے 3 کارندے گرفتار

صدر مملکت کی مصر کے صدر،عوام کو اُن کے قومی دن کے موقع پرمبارکباد

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کے سفیر آصف میمن نے ہنگری کی صدر کاتالین نوواک کو اپنی تعیناتی کی اسناد پیش کر دیں

بڈھا پیسٹ(پی پی آئی)ہنگری میں پاکستان کے سفیر آصف میمن نے ہنگری کی صدر کو اپنی تعیناتی کی اسناد پیش کیں ، پاکستانی سفیر آصف میمن نے بڈھا پیسٹ کے سینڈور پیلس میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی۔ ہنگری میں پاکستان کے سفیر ایچ ای آصف حسین میمن نے ہنگری کی صدر محترمہ کاتالین نوواک کو تعیناتی کی اپنی اسناد پیش کیں،پی پی آئی کے مطابق سفیرِ پاکستان ہنگری نے ہنگری کی صدر سے بلیو سیلون روم میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔بات چیت کے دوران سفیرِ پاکستان ہنگری آصف حسین میمن نے صدر مملکت کو ہنگری کی قیادت کے لیے پاکستان کی قیادت کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، دوطرفہ تعلقات کی کثیر الجہتی نوعیت کو اجاگر کرتے ہوئے سفیر نے خوشگوار تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید وسعت دینے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔