پاکستان ریلوے کو گزشتہ 6ماہ میں 35 ارب سے زائد کاخسارہ

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان ریلوے کی آمدن کے مقابلے میں اس کے اخراجات ڈبل سے بھی زائد نکلے ہیں، پی پی آئی کے مطابق ریلوے خسارے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت ریلوے کی جانب سے تحریری جواب ایوان میں پیش کیا گیا جس کے مطابق اپریل اور اکتوبر کے دوران ریلوے خسارہ 35 ارب 31 کروڑ روپے رہا، ریلوے کی آمدن 33 ارب اور اخراجات 69 ارب روپے سے زائد رہے جب کہ ریلوے کے ایک لاکھ 25 ہزار پنشنرز کو سالانہ 75 ارب روپے سے زیادہ کی رقم دی جا رہی ہے، وزارت ریلوے نے بتایا کہ بین الاقوامی معیار کی 230 تیز رفتار کوچز جلد ریلوے کی فلیٹ میں شامل ہوں گی۔

Next Post

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو کام سے روکنے کا وفاقی حکومت کا حکم بحال فیڈرل سروس ٹریبونل نے وفاقی حکومت کی اپیل پر لارجر بینچ تشکیل دیدیا

Fri Nov 25 , 2022
لاہور(پی پی آئی) فیڈرل سروس ٹریبونل نے وفاقی حکومت کی اپیل کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو کام سے روکنے کا وفاقی حکومت کا حکم بحال کردیا۔پی پی آئی کے مطابق فیڈرل سروس ٹریبونل کے قائم مقام چیئرمین رانا زاہد محمود […]