پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ مانگ لیا

لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کے لیے درخواست دائرکر دی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ مانگ لیاہے۔پی پی آئی کے مطابق احتساب عدالت میں مستقل حاضری معافی کے لیے درخواست دائرکر دی گئی، جس میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کاممبراوراپوزیشن لیڈرہوں، آئینی و قانونی ذمہ داریاں پوری کرنی ہیں،ہر پیشی پر پیش ہونا ممکن نہیں۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عدم پیشی کی وجہ سیٹرائل متاثرنہیں ہوگا، اپنی جگہ مدثر عبدالمجید ایڈووکیٹ کو پلیڈر مقررکرنے کے لیے تیار ہوں، عدالت ٹرائل کے فیصلے تک حاضری سے مستقل استثنیٰ دے۔پی پی آئی کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نمبر نو نے وزیر اعظم شہباز شریف حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کیحمزہ شہباز کی جانب سے مستقل حاضری معافی کی درخواست پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔عدالت میں نیب کے گواہ تجمل اسلام نے اپنی شہادت قلمبند کروائی، جس پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے جرح کی،عدالت نے نیب کے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔پی پی آئی کے مطابق عدالت میں حمزہ شہباز کی حاضری معافی درخواست کے ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کروایا گیا، عدالت کو بتایا گیا کہ کمر کی تکلیف کے باعث ڈاکٹر نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے،حمزہ شہباز تمام سیاسی اور دیگر تقریبات میں بھی شرکت نہیں کر رہے،عدالت حاضری معافی درخواست منظور کرئے،جسے عدالت نے منظور کر لیا۔