پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 7 ارب 80 کروڑ ڈالر رہ گئے

18کراچی (پی پی آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 18نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مزید 13 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی جس کے بعد اس کے پاس موجود ذخائر 7 ارب 80 کروڑ ڈالر رہ گئیپی پی آئی کے مطابق ذخائر کی کمزور پوزیشن شرح مبادلہ پر منفی اثر ڈالتی ہے جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 3 کاروباری دنوں کے دوران اس کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوچکا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے فراہم کردہ انٹربینک ریٹ ایکسچینج کمپنیوں کی جانب سے جاری کردہ ریٹ سے نمایاں طور پر کم ہے۔اسٹیٹ بینک کے کم ہوتے ہوئے ذخائر ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی کم ہوتی قدر کی بڑی وجہ ہیں، کرنسی ڈیلرز کو یقین نہیں ہے کہ ملک میں موجودہ سیاسی غیر یقینی کی صورتحال کب تک برقرار رہے گی۔