پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عتیقہ اوڈھو ترکی ڈرامہ “کویوبیاز ” میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

استنبول/کراچی (پی پی آئی) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ترکی کے ڈرامے “کویو بیاز” میں اداکاری کر کے غیر ملکی شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو کرتی نظرآئیں گی،اور جلد اْن کے ڈرامے کو نشر کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان میں ترکی کے ڈراموں کو بیحد پذیرائی مل رہی ہے ترکی کے سب سے بہترین ڈرامہ سیریل “ارطغرل غازی” اور “کورولس عثمان” کے بعد پاکستان میں ترک موادکو بے حد پسند کیا جارہاہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب پاکستانی انڈسٹری میں بھی ترکی کی طرز کا ڈرامہ بنایا جا رہا ہے اور دوسری جانب پاکستانی اداکاروں نے ترکی کے ڈراموں میں انٹری دینا شروع کر دی ہے۔”کویو بیاز “کے سیٹ پر عتیقہ اوڈھو کے ساتھ مشہور ترکی اداکار نیسا بولکباشی اتاکان ہوگورین، اتابیق محسن اور ایبرو اکیل جیسے مشہور نام ہوں گے۔عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر ترکی کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے کی گئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ” وہ بین الاقوامی پراجیکٹ کا حصہ بن چکی ہیں اور جلد اْن کے ڈرامے کو نشر کیا جائے گا”۔ واضح رہے کہ یہ ڈرامہ سیریل ٹی آر ٹی ڈیجیٹل سکرینز پر نشر کیا جائے گا اور اس کی ہدایتکاری بلنٹ اسبیلن نے کی ہے کاسٹنگ لسٹ کے مطابق ٹی وی میزبان توثیق حیدر بھی ترک ڈرامے میں کردار ادا کریں گے۔