پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قائد اعظم یونیورسٹی کی جگہ پرتعمیرات روکنے کے حکم میں 2دسمبر تک توسیع

اسلام آباد (پی پی آئی(اسلام آباد ہائی کورٹ نے بہارہ کہو بائی پاس پر قائد اعظم یونیورسٹی کی جگہ پر تعمیرات روکنے کے حکم میں دو دسمبر تک توسیع کردی۔ ہائی کورٹ نے فریقین کو حتمی دلائل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر کیس مکمل کر دیں گے جبکہ انوائرمنل پروٹیکشن ایجنسی نے بہارہ کہو منصوبے کی منظوری دے دی۔پی پی آئی کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی کے پروفیسرز کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت سے ایک ہفتے کی مہلت کی استدعا کی۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرلی۔درخواست گزار قائد اعظم یونیورسٹی کے پروفیسر کی طرف سے وکیل کاشف ملک پیش ہوئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزاروں کے خدشات اور تحفظات کابینہ میں بھیج دیے گئے۔ کابینہ سے اب تک رپورٹ موصول نہیں ہوئی امید ہے آئندہ ہفتے تک آ جائے گی۔عدالت نے پروفیسرز کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آپ کے خدشات سن لیے وہ دیکھیں گے۔ ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 2دسمبر تک ملتوی کردی