پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ پولیس نے صوبے میں امن کے قیام میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، گورنر سندھ

کراچی (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ سندھ پولیس نے بھی صوبہ میں امن کے قیام میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران صوبہ سندھ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال،کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پولیس فورس کی مہارت میں اضافہ، کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر شہریوں کی تشویش درست ہے تاہم ان واقعات کو کنٹرول کرنے کے لئے جامع اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کا مؤثر استعمال بھی یقینی بنایا جائے۔