پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حساس معلومات اورآڈیو لیک سے متعلق سائبررولزتیار

اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم آفس اوراہم عمارتوں کی حساس معلومات اورآڈیو لیک سے متعلق سائبررولزتیارکرلیے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق حساس معلومات اورآڈیو نیز وڈیا لیک کے حوالے سے قانون سازی کی گئی ہے۔وزیراعظم آفس اوراہم عمارتوں کی حساس معلومات اورآڈیو لیک سے متعلق سائبررولزتیارکرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی نے سائبرسیکورٹی رولز تیارکرلیے اور رولز کا مسودہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئرکردیا ہے۔اس سلسلے میں حکام کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ کے سیکشن 45 کے تحت سائبر سیکیورٹی رولز بنائے گئے۔ وزارت آئی ٹی نے ادروں سے حتمی تجاویز مانگ لیں۔ رولز کا مسودہ ایف بی آر، بینکنگ سیکٹر، وزارتوں کو بھیجا گیا ہے۔ رولز کا مسودہ پی ٹی اے، پیمرا، اوگرا اور دیگر اداروں کو بھیجا گیا ہے۔ وزیراعظم آفس میں آڈیو لیکس کے بعد انکوائری کمیٹی بنائی گئی۔وزارت آئی ٹی کی انکوائری کمیٹی نے اداروں کی سائبر سیکیورٹی کا از سر نو جائز لیا۔ حکام کے مطابق وفاقی وازتوں کے فونز انٹرنیٹ اور کمپیوٹر سمیت دیگر ڈیوائسز کا جائزہ لیا گیا اور انکوائری کمیٹی نے اہم دفاتر میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق خامیوں کی نشاندہی کی۔ کئی اداروں میں لگے سافٹ وءئرز میں بگس پائے گئے، انکوائری کمیٹی نے سائبر سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے اقدامات تجویز کیے۔