مالاکنڈ(پی پی آئی)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ایک پھر گورنر ہاؤس آنے کا دعوت دیتا ہوں۔گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، بات دلیل کی بنیاد پر کرنا چاہئے نہ کہ غیر مہذبانہ انداز میں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر وہ عار محسوس کرتے ہیں تو میں وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کو تیار ہوں، صوبے کا مقدمہ متعلقہ فورم پر لڑنا چاہتے ہیں، تمام پارٹیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور صوبے کا مقدمہ لڑیں، گورنر ہاؤس ہر سیاسی پارٹی کا گھر ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مقابلے الیکشن میں کریں گے، اب وقت کارکردگی کا ہے، صوبے کے حقوق کے لئے وزیراعلیٰ کے ساتھ ہر وقت ملنے کو تیار ہوں، گورنر راج نہیں لگائیں گے، پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، وزیراعلیٰ بجلی پر قبضہ کرنے کی بات نہ کریں۔گورنر کے پی نے کہا کہ وفاق کو مشورہ دیا ہے کہ بجلی کی تینوں کمپنیاں صوبے کے حوالے کریں، صوبائی حکومت اس کے نفع اور نقصان کی ذمہ دار ہو گی، بجلی کے سوئچ پر قبضہ کی نوبت نہیں آئی گی، میں الف با تا پر یقین رکھتا، الف کے معنی آئین، با کا معنی بجلی اور تا کا معنی مالاکنڈ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سے کہتا ہوں کہ آئیں ملکر عوام کا مقدمہ وفاق سے لڑیں، یہ وقت جذبات کا نہیں ذمہ داری کا ہے۔
لاہور(پی پی آئی)لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی بجلی کی طلب بھی بڑھنے لگی۔لاہور میں بجلی کی طلب 3500 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی،پی پی آئی کے مطابق
Moreکراچی(پی پی آئی)صوبائی دارالحکومت میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،محکمہ صحت کی جانب سے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی ہیٹ ویو ریسپانس سنٹر
Moreکراچی(پی پی آئی)ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کے بعدپبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی سے انکارکردیاہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ کرایوں میں کمی کرائی جائے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں
Moreکراچی(پی پی آئی)ماعمدہ شاعر،ماہرِ لسانیات و غالبیات اور محقق رفیق احمد نقش کی 11ویں برسی منائی گئی اور ان کے مداحوں نے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ رفیق احمد نقش 15 مارچ
Moreکراچی اور حیدرآباد میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم 25 مئی تک جاری رہے گی۔ کراچی کے 7 اور حیدرآباد کے 1ضلع میں ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم پراجیکٹ ڈائریکٹرای پی آئی سندھ ڈاکٹر نعیم نے
Moreکراچی(پی پی آئی)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کے اکثرمین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے حادثات رونما ہونا معمول بن گئے،درجنوں سائیکل و موٹرسائیکل سوار زخمی بھی ہوئے تفصیلات کے
Moreملتان(پی پی آئی)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان 15 مئی کو ملتان پہنچیں گے وہ جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ اور جنوبی پنجاب و مضافات کے ضلعی ذمہ داران
Moreکراچی(پی پی آئی)کراچی میں پولیس نے عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر5 پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا اور ان کا اسلحہ بھی ضبط کرلیا گیا۔پی پی آئی
More